بلاول بھٹو نے بلوچستان کے لاپتہ افراد کیلئے پارلیمانی کمیٹی بنانے کی تجویزدیدی

0

کوئٹہ(پاکستانی نیوز)چئیرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو نے کہا ہے کہ بلوچستان کے لاپتہ افراد کا معاملہ حل کرنے کے لئے ٹھوس اقدامات کرنے کی ضرورت ہے انہوں نے پارلیمانی کمیٹی بنانے کی تجویز دیتے ہوئے کہاکہ اس مسلہ کا حل ایک سیاسی جماعت نہیں نکال سکتی ،بلاول بھٹو نے کہا کہ نیشنل ایکشن پلان کے مطابق دہشتگردی کا مقابلہ کریں گے بلوچستان سے سرفراز بگٹی بلامقابلہ وزیراعلی منتخب ہوئے ہیں ہم بی بی شہید کی سوچ کے مطابق صوبے میں حکومت چلائیں گےانکا کہناتھا کہ بلوچستان کو بے شمار مسائل کا سامناہے گوادر کو بہت نقصان ہوا ہے اسکا ازالہ کوشش کریں گے انکا کہناتھا کہ بلوچستان کے عوام کی قربانیاں کسی صورت رائیگاں نہیں جائیں گی۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے