اقوام متحدہ افغانستان میں کالعدم تحریک طالبان کے پاس عسکری ہتھیاروں اور سازوسامان کی موجودگی اور انکو مالی معاونت فراہم کرنے والوں کی تحقیقات کرے،، سفیر منیر اکرم

نیویارک ( ذیشان شمسی نمائندہ خصوصی) اقوام متحدہ سیکورٹی کونسل میں افغانستان سے متعلق اجلاس میں حصہ لیتے ہوئے اقوام متحدہ میں پاکستان کے مستقل مندوب سفیر منیر اکرم نے مطالبہ کیا کہ اقوام متحدہ افغانستان میں موجود کالعدم تحریک طالبان کے پاس عسکری اسلحہ اور سازوسامان کی موجودگی کی تحقیقات کرے انہوں نے کہا کہ پاکستان چاہتا کہ ٹی ٹی پی کی مالی معاونت کرنے والوں کی تحقیقات ہونی چاہیں ان عناصر کی تحقیقات ہونی چاہیں جو کالعدم تحریک طالبان کے پچاس ہزار دہشتگردوں کو دہشتگردی کی کاروائیوں کے لیے مالی مدد فراہم کررہے ہیں بریفنگ کے دوران سفیر منیر اکرم نے مطالبہ کیا کہ اقوام متحدہ افغان حکومت کو پابند بنائے کہ وہ کالعدم تحریک طالبان کے ساتھ اپنے تعلقات اور انکی پشت پناہی ختم کرے اور اس بات کو یقینی بنائے کہ تحریک طالبان سرحد پار سے پاکستان کے خلاف افغان سرزمین استعمال نہ کرسکیں ،، اس سے قابل سفیر میں اکرام نے اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے صدر ڈینس فرانسس سے بھی ملاقات کی جس میں دوطرفہ تعلقات علاقائی صورتحال پر تفصیلی تبادلہ خیال کیاگیا