ولادیمیر پیوٹن صدارتی الیکشن جیت کر پانچویں بار روس کے صدر منتخب ہوگئے

غیر ملکی خبر ایجنسی کے مطابق روس میں ہونے والے حالیہ صدارتی انتخابات میں ووٹرز کا ٹرن آؤٹ 67 فیصد رہا، ولادیمیر پیوٹن 87اعشاریہ 97 فیصد ووٹ لے کر کامیاب ہوئے۔
تین روزہ پولنگ میں صدرپیوٹن کےمدمقابل چارامیدوار تھے، ایک اپوزیشن رہنما الیکسی نوالنی پرسرار طور پر جیل میں مارے گئے تھے۔
روسی میڈیا کے مطابق پولنگ سٹیشنزبندہونے تک 11کروڑ 23 لاکھ ووٹرزمیں سے 74 فیصد نے ووٹ ڈالا، روس کےصدارتی انتخاب میں پہلی بارخیرسون اور ڈونیسک دیگردوعلاقوں میں بھی ووٹنگ ہوئی۔
روس کے صدارتی انتخاب میں سب سے زیادہ چیچنیامیں 96فیصد ووٹنگ ہوئی جبکہ روس سے باہر دنیا بھرمیں 230 پولنگ اسٹیشنوں پرسوا لاکھ ووٹرز نے اپنا حق رائے استعمال کیا۔
ولادیمر پیوٹن پانچویں بار روسی صدارت سنبھالیں گے، پیوٹن چھ سال تک عہدہ صدارت پرفائز رہیں گے۔