بھارت کے ساتھ تجارت کھولنے سے متعلق جائزہ لیں گے،وزیر خارجہ اسحاق ڈار

لندن (پاکستانی نیوز) وزیر خارجہ اسحاق ڈار نے کہا کہ پاکستان کے کاروباری افراد چاہتے ہیں کہ بھارت سے تجارت بحال ہو۔
برطانیہ میں پاکستانی ہائی کمشنر ڈاکٹر فیصل کے ساتھ نیوزکانفرنس کرتے ہوئے وزیرخارجہ اسحاق ڈار نے کہا کہ پاکستان ڈے پر تارکین وطن کو مبارکباد پیش کرتا ہوں۔
وزیر خارجہ کا کہنا تھا کہ لندن میں سیاسی اور کاروباری افراد سے ملاقات میں بھی ایکس (ٹوئٹر) کا مسئیلہ زیر بحٹ آیا، ایکس (ٹوئٹر) کی بحالی سے متعلق مسائل حل کرنے کے لیے کردار ادا کروں گا، سوشل میڈیا کے گیر ذمہ دارانہ استعمال کی وجہ سے مسائل پیدا ہوئے۔
اسحاق ڈار نے کہا کہ برسلز میں جوہری توانائی اجلاس میں شرکت کی، دنیا بھی تسلیم کر رہی ہے کہ نیوکلیئرہائیڈرو محفوظ توانائی ہے، عالمی مالیاتی اداروں کو جوہری توانائی کے منصوبوں میں تعاون کرنا چاہئے، پاکستان کو ایک تباہ کن سیلاب کا سامنا کرنا پڑا، عالمی مالیاتی اداروں کو جوہری توانائی کے منصوبوں کے حوالے سے تعاون کرنا چاہئے۔