عالمی امن کے لئے پاکستان کی کاوشیں قابل تعریف ہیں، صدر جنرل اسمبلی ڈینس فرانسس

نیویارک ( ذیشان شمسی ) یوم پاکستان کے موقع پر پاکستان مشن نیویارک میں پروقار تقریب کا انعقاد کیاگیا جسکے مہمان خصوصی صدر اقوام متحدہ جنرل اسمبلی جناب ڈینس فرانسس تھے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے صدر جنرل اسمبلی نے پاکستانی عوام کو یوم پاکستان کی مبارکباد پیش کی صدر جنرل اسمبلی نے عالمی امن کے لئے پاکستان کی کوششوں کو سراہا انکا کہناتھا کہ عالمی مسائل کے حل کے لئے پاکستان کی ثابت قدمی لگن اور اقوام متحدہ کے تمام اداروں سے وابستگی قابل ستائش ہے انہوں نے سلامتی کونسل میں مسلسل موجودگی کو سراہا ہے۔ اور اقوام متحدہ کے مختلف اداروں بشمول ECOSOC اور انسانی حقوق کونسل میں قیادت سمیت اقوام متحدہ کے امن مشنز میں پاکستان کی نمایاں شراکت کی تعریف کی اور عالمی امن و سلامتی کو فروغ دینے میں پاکستانی امن دستوں کی قربانیوں کا اعتراف کیا صدر جنرل اسمبلی نے کہا، "گزشتہ کئی دہائیوں سے پاکستان اقوام متحدہ امن مشنز میں پولیس اور فوجی اہلکاروں کے طور پر سب سے زیادہ تعاون کرنے والا ملک ہے انکا کہناتھا کہ عالمی سطح پر امن کو برقرار رکھنے کے لیے پاکستان کی غیر متزلزل لگن واضح اور عیاں ہے۔