پاکستان عالمی امن استحکام کے لئے اپنا کردار ادا کرتا رہے گا، سفیر منیر اکرم

0

نیویارک ( ذیشان شمسی ) اقوام  متحدہ میں پاکستان کے مستقل مندوب جناب سفیر منیر  اکرم نے پاکستان مشن میں منعقد یوم پاکستان کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے یوم پاکستان کی اہمیت کو اجاگر کیا انہوں نےپاکستان کے غیر متزلزل عزم اور اقوام متحدہ کے چارٹر میں درج اصولوں پر روشنی ڈالی، منیر اکرم نے بین الاقوامی امن و سلامتی، پائیدار ترقی اور انسانی حقوق کو فروغ دینے کے لیے اقدامات کی حمایت کا اعادہ کیا ۔ سفیر اکرم نے کہا کہ پاکستان کی خارجہ پالیسی اقوام متحدہ کے چارٹر کے اصولوں پر مبنی ہے، جس میں بین الاقوامی تعلقات میں طاقت کے عدم استعمال خودمختاری اور علاقائی سالمیت کا احترام، حق خود ارادیت اور  ریاستوں کے اندرونی معاملات میں عدم مداخلت شامل ہیں۔ انہوں نے اقوام متحدہ کے امن مشنز میں پاکستان کی نمایاں شراکت کا ذکر کرتے ہوئے بتایا کہ اسوقت جس میں 200,000 سے زائد پاکستانی فوجی جوان اور افسر  دنیا بھر میں 46 سے زائد مشنز میں خدمات سر انجام دے رہے ہیں۔ سفیر اکرم نے 2025-2026 کی مدت کے لیے اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کی غیر مستقل نشست کے لیے پاکستان کی امیدواری کا اعلان بھی کیا، اور اس حوالے عالمی برادری سے تعاون طلب کیا۔ انہوں نے  کہا کہ پاکستان بین الاقوامی امن اور سلامتی کے لیے کونسل کے مینڈیٹ میں بامعنی کردار ادا کرنے کی  صلاحیت رکھتا ہے

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے