پاکستان امن پسند ملک ہے علاقائی اور عالمی سلامتی کے لئے اپنا کردار ادا کرتے رہیں گے، سفیر مسعود خان

APP90-230324 WASHINGTON DC: March 23 - Ambassador Masood Khan hoisting national flag on Pakistan Dayat the Embassy of Pakistan. APP/ABB
واشنگٹن ( ذیشان شمسی ) یوم پاکستان کے موقع پر واشنگٹن میں پاکستانی سفارت خانے میں پروقار تقریب کا انعقاد کیاگیا جس سے خطاب کرتے ہوئے امریکہ میں پاکستان کے سفیر جناب مسعود خان کا کہناتھا کہ
84 سال قبل 23 مارچ 1940 کو پاکستان کے بانیوں نے تاریخی شہر لاہور میں ایک قرارداد پاس کی یہوہ وقت تھا جب ہمارے آباؤ اجداد نے ہماری آزادی کا خواب دیکھا تھا جو اگست 1947 میں پورا ہوا۔ سفیر پاکستان نے کہا کہ آج ہم بابائے قوم قائداعظم محمد علی جناح کو ان کے مضبوط یقین اور بصیرت والی قیادت پر خراج تحسین پیش کرتے ہیں جو پاکستان کی تخلیق کا باعث بنی۔ آج ہم بحیثیت قوم اس خواب کے محافظ ہیں۔ سیاسی ہم آہنگی اور اقتصادی ترقی کے لیے ہماری کوششیں جاری ہیں سفیر مسعود خان کا کہناتھا کہ پاکستان امریکہ تعلقات کا ماضی شاندار اور مستقبل روشن ہے دونوں ممالک کے مابین تمام شعبوں میں تعاون کو مزید فروغ دینے کے عزم کا عیادہ کیا انکا کہناتھا کہ ہم مل کر علاقائی اور عالمی سلامتی اور انسداد بین الاقوامی خطرات بالخصوص دہشت گردی کے لیے کام کرتے رہیں گے۔