صدر مملکت آصف زرداری سے وزیر اعظم شہباز شریف کی ملاقات ،، ملکی مجموعی صورتحال پر تبادلہ خیال

اسلام آباد ( پاکستانی نیوز) صدر مملکت آصف علی زرداری سے وزیراعظم محمد شہباز شریف نے ایوان صدر میں ملاقات کی۔ ایوان صدرکے پریس ونگ کے مطابق صدر مملکت اور وزیراعظم نے ملک کی مجموعی سیاسی و معاشی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا۔
صدر اور وزیراعظم نے ملک کو درپیش مسائل سے نکالنے کے مشترکہ عزم کا اظہار بھی کیا۔ صدر مملکت اور وزیراعظم کے درمیان ہونے والی ملاقات میں رمضان المبارک میں عوام کو ریلیف پہنچانے کیلئے اقدامات پر بھی گفتگو ہوئی۔