پاکستان سفیر مسعود خان اور اقوام متحدہ میں پاکستانی مندوب سفیر منیر اکرم کا روسی سفارتخانے کا الگ الگ دورہ دہشتگرد حملے کی شدید مذمت معصوم جانوں کے ضیاع پر اظہار افسوس

واشنگٹن / نیویارک ( پاکستانی نیوز) امریکہ میں پاکستانی سفیر مسعود خان نےواشنگٹن میں روسی سفارت خانے کا دورہ کیا اور ماسکو میں ہونے والے بزدلانہ دہشت گرد حملے پر روسی ہم منصب کے ساتھ اظہار تعزیت کیا مسعود خان کا کہناتھا کہ پاکستانی عوام دہشت گردی سے متاثرہ افراد کے اہل خانہ اور پوری روسی قوم کے دکھ میں انکے ساتھ کھڑے ہیں پاکستان کو ایک عرصہ سے بدترین دہشتگردی کا سامنا ہے جس میں ہزاروں معصوم جانیں ضیاع ہوچکی ہیں انکا کہنا تھاکہ پاکستان ہر قسم کی دہشت گردی کی مذمت کرتا ہے دوسری جانب اقوام متحدہ میں پاکستان کے مستقل مندوب سفیر منیر اکرم نے نیویارک میں روسی سفارتخانہ کا دورہ کیا اور روس میں ہونے والے افسوس ناک واقع پر اظہار تعزیت کی انکا کہناتھا پاکستان دکھ کی گھڑی میں روسی عوام کے ساتھ کھڑا ہے ،،