دہشت گردی کے خاتمہ کے لئے بھرپور انداز میں مقابلہ کرنے لیے تمام ریاستی وسائل بروکار لائےجائیں بشام دہشت گردی واقعہ کی مشترکہ تحقیقات کی جائیں،شہباز شریف

0

Prime Minister Muhammad Shehbaz Sharif chairs a high level security meeting in Islamabad on 27 March, 2024.

اسلام آباد ( پاکستانی نیوز) وزیراعظم محمد شہباز شریف کی زیر صدارت داسو ہائیڈل پاور پراجیکٹ پر کام کرنے والے چینی شہریوں پر دہشت گرد حملے کے بعد ہنگامی اجلاس منعقد کیا گیا جس میں تمام ریاستی وسائل کو بروئے کار لاتے ہوئے دہشت گردی کا بھرپور انداز میں مقابلہ کرنے کے عزم کا اعادہ کیا گیا جبکہ وزیراعظم نے ہدایت کی کہ اس واقعہ کی مشترکہ تحقیقات کی جائیں۔

وزیراعظم نے حملے میں جاں بحق ہونے والے بے گناہ چینی شہریوں کے اہلخانہ سے دلی تعزیت کا اظہار کرتے ہوئے انہیں یقین دلایا کہ اس وحشیانہ فعل کے مجرموں کو جلد انصاف کے کٹہرے میں لایا جائے گا۔ وزیراعظم نے پاکستان اور چین کے عوام کے درمیان بھائی چارے کے پائیدار رشتے کو اجاگر کرتے ہوئے کہا کہ پوری قوم چینی باشندوں کی جانوں کے ضیاع پر غمزدہ ہے۔ انہوں نے قانون نافذ کرنے والے اداروں اور مقامی لوگوں کی جانب سے حملے پر فوری ردعمل کو سراہا جس میں کئی قیمتی جانوں کو بچایا گیا۔

وزیراعظم نے کہا کہ دہشت گردی ایک بین الاقوامی خطرہ ہے جسے پاکستان کے دشمنوں نے پاکستان کی ترقی و خوشحالی میں رکاوٹ ڈالنے کیلئے استعمال کیا ہے، پاک۔چین دوستی کو نشانہ بنانے والوں کے ان اقدامات کا مقصد دونوں برادر ملکوں کے درمیان عدم اعتماد پیدا کرنا ہے۔ اجلاس کے شرکاء نے ملک سے دہشت گردی کو مکمل طور پر جڑ سے اکھاڑ پھینکنے کے عزم کا اظہار کیا۔ شرکاء نے سرحد پاردہشت گردوں کی محفوظ پناہ گاہوں پر گہری تشویش کا اظہار کرتے ہوئے دہشت گردی کا مقابلہ کرنے کیلئے علاقائی نکتہ نظر کی ضرورت پر زور دیا

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے