سفیر مسعود خان کا واشنگٹن ڈسٹرکٹ کورٹ کا دورہ ، پاکستانی نژاد جج ضیاء فاروقی سے ملاقات

واشنگٹن ( پاکستانی نیوز) امریکہ میں پاکستان کے سفیر جناب مسعود خان نے واشنگٹن ڈسٹرکٹ کورٹ کا دورہ کیا اور پاکستانی نژاد جج جناب ضیا فاروقی سے ملاقات کی ملاقات میں امریکی عدلیہ سمیت مختلف اداروں میں پاکستان نژاد امریکی شہریوں کی خدمات دونوں ملکوں کے درمیان مختلف شعبہ جات خصوصاً اعلیٰ تعلیم اور طلباء کے تبادلوں کے حوالے سے بات چیت کی گئی مسعود خان کا کہناتھا کہ مجسٹریٹ جج ضیاء فاروقی سمیت پاکستانی نژاد امریکی شہریوں کا مختلف اداروں میں اعلیٰ عہدوں پر خدمات سر انجام دینا پاکستان کے لئے باعث فخر ہے پاکستانی نژاد امریکی شہری دونوں ممالک کے مابین پل کا کردار ادا کررہے ہیں یاد رہے کہ ضیاء فاروقی ڈسٹرکٹ کورٹ کے پہلے پاکستانی نژاد جج ہیں وہ 2020 سے فیڈرل مجسٹریٹ جج کے عہدے کی ذمہ داریاں سرانجام دے رہے ہیں مجسٹریٹ جج ضیاء فاروقی مسلم امریکن پبلک سروس کے بورڈ آف ایڈوائزرز کے رکن بھی ہیں