سینیٹ الیکشن میں پنجاب کی جنرل نشستوں پر 7 امیدوار بلا مقابلہ کامیاب ہو گئے۔

0

اسلام آباد ( پاکستانی نیوز) سینیٹ الیکشن میں پنجاب کی جنرل نشستوں پر 7 امیدوار بلا مقابلہ کامیاب ہو گئے۔ 

جنرل نشستوں پر مسلم لیگ ن کے 5 اور سنی اتحاد کونسل کے 2 امیدوار بلامقابلہ کامیاب ہوئے، ن لیگ کے پرویز رشید ، ناصر محمود ، احد چیمہ اور طلال چودھری کامیاب قرار پائے۔

حکومتی اتحاد کے حمایت یافتہ محسن نقوی ، سنی اتحاد کونسل کے راجہ ناصر عباس، اور حامد خان ایڈووکیٹ بلا مقابلہ منتخب ہو گئے۔

واضح رہے سینیٹ کے امیدوارولید اقبال، شہزاد وسیم ، اعجاز منہاس، مصدق ملک اور عمر چیمہ کے کاغذ نامزدگی واپس لینے پر پنجاب کی جنرل نشستوں پرسات امیدوار بلا مقابلہ کامیاب ہوئے

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے