صدر سے برطانوی ہائی کمشنر کی ملاقات، تجارتی، اقتصادی تعلقات مضبوط بنانے پر زور

0

اسلام آباد ( پاکستانی نیوز) مملکت آصف علی زرداری سے برطانوی ہائی کمشنر جین میریٹ نے ملاقات کی۔ 

صدر مملکت نے پاکستان اور برطانیہ کے مابین تجارتی اور اقتصادی تعلقات مزید مضبوط بنانے کی ضرورت پر زور دیا، صدر مملکت اور برطانوی ہائی کمشنر نے دوطرفہ اہمیت کے امور پر تبادلہ خیال کیا۔

صدر آصف علی زرداری نے کہا کہ پاکستان اور برطانیہ کے درمیان خوشگوار تعلقات ہیں، پاک برطانیہ تعلقات کو اعلیٰ سطح کے رابطوں اور عوامی تعلقات سے تقویت ملی ہے، معیشت کا استحکام اولین ترجیح ہے، روزگار کے مواقع پیدا کرنے، غربت کے خاتمے پر توجہ دی جائے گی۔

صدر مملکت نے بادشاہ چارلس سوئم اور پرنسز آف ویلز کیتھرین مڈلٹن کیلئے نیک خواہشات کا اظہار کیا، جین میریٹ نے صدر آصف علی زرداری کو صدر پاکستان کا عہدہ سنبھالنے پر مبارکباد دی۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے