وفاقی حکومت کا ججز کے خط پر غیر جانبدار انکوائری کمیشن بنانے کا اعلان

اسلام آباد ( پاکستانی نیوز) وفاقی وزیر قانون اعظم نذیر تارڑ نے کہا ہے کہ وفاقی حکومت کی جانب سے اسلام آباد ہائیکورٹ کے ججز کے خط پر غیر جانبدار انکوائری کمیشن بنایا جائے گا، وزیر اعظم شہباز شریف کل کابینہ اجلاس میں اس معاملے کو رکھیں گے۔
وفاقی وزیر قانون اعظم نذیر تارڑ نے اٹارنی جنرل منصورعثمان اعوان کے ساتھ نیوز کانفرنس میں کہا کہ آج چیف جسٹس سے وزیراعظم کی 2 بجے ملاقات ہوئی ہے، اٹارنی جنرل اور میں بھی ملاقات میں شریک تھا، وزیراعظم اور چیف جسٹس ملاقات ڈیڑھ گھنٹہ جاری رہی۔
اعظم نذیر تارڑ نے بتایا کہ وزیراعظم نے کہا عدلیہ کی آزادی کے لیے کسی قسم کا سمجھوتہ نہیں ہو گا، اس معاملے کی چھان بین ہونی چاہئے۔
وفاقی وزیر قانون نے کہا کہ کل کابینہ کا اجلاس ہوگا، کابینہ کمیشن آف انکوائری کے تحت کمیشن اپوائنٹ کریں گے، کسی ریٹائرڈ نیک نام جج سے انکوائری کی درخواست کی جائے گی