ہائیکورٹ ججزکے خط کا معاملہ : وزیراعظم کی چیف جسٹس پاکستان سے ملاقات

اسلام آباد ( پاکستانی نیوز) اسلام آباد ہائی کورٹ کے ججز کی جانب سے لکھے گئے خط کے معاملے پر وزیرِاعظم شہباز شریف سپریم کورٹ پہنچے جہاں انہوں نے چیف جسٹس پاکستان قاضی فائز عیسیٰ سے ملاقات کی۔
وزیرِاعظم اور چیف جسٹس پاکستان کی ملاقات چیف جسٹس کے چیمبر میں ہوئی، اس ملاقات میں وزیر قانون اعظم نذیر تارڑ اور اٹارنی جنرل منصور اعوان بھی شریک ہوئے۔
وزیراعظم شہباز شریف کی چیف جسٹس سے ملاقات ایک گھنٹہ 25منٹ جاری رہی،