پاکستان کے دشمن دہشتگردی کی بزدلانہ کاروائیوں سے پاک چین دوستی کو نقصان پہنچانا چاہتے ہیں لیکن وہ کبھی کامیاب نہیں ہو نگے، وزیر اعظم

0

APP39-080324 MUZAFFARABAD: March 08 - Prime Minister Muhammad Shehbaz Sharif talks to the affectees of torrential rains and heavy snowfall. APP/MAF/ABB

وزیراعظم محمد شہباز شریف نے کہا ہے کہ بشام حملہ دہشت گردوں کا بزدلانہ فعل تھا اور مقصد پاک چین غیر معمولی دوستی کو متاثر کرنا ہے۔ انہوں نے کہا کہ واقعے کے پس پردہ پاکستان کے دشمن کارفرما ہیں۔

وزیراعظم محمد شہباز شریف داسو کوہستان گئے جہاں انہوں نے چینی باشندوں پر بشام کے مقام پر ہونے والے حالیہ دہشت گرد حملے کے تناطر میں داسو ڈیم منصوبے پر کام کرنے والی چینی کمپنی کے انجینئرز سے ملاقات کی۔
تعزیتی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعظم نے کہا کہ چینی بھائیوں سے اظہار یکجہتی کے یہاں آیا ہوں، 25 مارچ کو 5 چینی انجینئرز اور ایک پاکستانی جان سے گیا۔ چینی باشندوں کی سیکیورٹی کے لیے فول پروف سیکیورٹی انتظامات کیے جائیں گے۔
شہبازشریف نے کہا کہ واقعے کی فوری تحقیقات کا حکم دیا ہے، انکوائری کمیٹی بنائی گئی ہے۔ دہشت گردوں کو کیفر کردار تک پہنچا کر رہیں گے۔ چینی بہن بھائیوں سے اظہار تعزیت کے لیے داسو کا دورہ کیا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے