وزیراعظم کی پاکستان میں مقیم چینی باشندوں کی جامع سکیورٹی یقینی بنانے کی ہدایت

0

وزیراعظم شہبازشریف نے قانون نافذ کرنے والے اداروں کو ہدایت کی ہے کہ پاکستان میں چین کے باشندوں کی جامع سکیورٹی کو یقینی بنایا جائے۔
انہوں نے یہ بات جمعہ کے روز اسلام آباد میں امن و امان کی صورتحال سے متعلق اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کہی۔
وزیراعظم نے سکیورٹی قواعد و ضوابط کی باقاعدگی سے جانچ پڑتال کیلئے جامع لائحہ عمل وضع کرنے کی بھی ہدایت کی۔
انہوں نے ملک سے دہشت گردی کے ناسور کے خاتمے تک اس کیخلاف جنگ جاری رکھنے کے قومی عزم کا اعادہ کیا ہے۔
وزیراعظم نے وزارت داخلہ کو ہدایت کی کہ انسداد دہشت گردی کے صوبائی اداروں کو مزید بہتربنانے کیلئے صوبوں کے ساتھ تعاون بڑھایا جائے۔
انہوں نے ملکی کی سلامتی خصوصاً مختلف منصوبوں پر کام کرنے والے چینی شہریوں کیلئے سکیورٹی اقدامات اور ماہانہ اجلاسوں کی خودنگرانی کرنے کا فیصلہ کیا۔
وزارت داخلہ نے ملک میں امن وامان کی مجموعی صورتحال کے حوالے سے وزیراعظم کو تفصیلی بریفنگ دی۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے