پاکستان کا مشرق وسطیٰ کی صورتحال پر اظہار تشویش

0

اسلام آباد(پاکستانی نیوز)پاکستان نے مشرقی وسطی میں تازہ پیشرفت پرگہری تشویش کااظہار کیا ہے ۔
دفترخارجہ نے آج ایک بیان میں تمام فریقوں پرزوردیا کہ وہ زیادہ سے زیادہ تحمل کامظاہرہ کریں اور کشیدگی کے خاتمے کی جانب بڑھیں ۔
بیان میں کہاگیا ہے کہ پاکستان نے رواں ماہ کی دو تاریخ کو شام میں ایران کے قونصل خانے پر حملے کو پہلے سے کشیدگی کے شکار خطے کیلئے تنائو میں اضافے کا باعث قراردیا تھا۔
بیان میں کہاگیا ہے کہ پاکستان نے خطے میں مخاصمت میں اضافے کو روکنے اور غزہ میں جنگ بندی کیلئے ضروری بین الاقوامی کوششوں کی ضرورت پر زوردیا تھا۔
دفتر خارجہ نے کہا کہ یہ ایسے معاملات میں سنگین مضمرات کی نشاندہی کرتے ہیں جہاں اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل بین الاقوامی امن و سلامتی کو برقرار رکھنے کی اپنی ذمہ داریاں پوری کرنے سے قاصر ہے۔
اب صورتحال کو مستحکم کرنے اور امن کی بحالی کی اشد ضرورت ہے۔ پاکستان کا سڈنی کے المناک واقعہ پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار۔ ترجمان کا مار ے گئے افراد کے لواحقین سے اظہار ہمدردی۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے