وزیر خزانہ کا دورہ امریکہ ، آئی ایم ایف، ورلڈ بینک کی میٹنگز میں شرکت، سعودی ہم منصب سے ملاقات

واشنگٹن ( ذیشان شمسی ) وفاقی وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے دورہ امریکہ کے دوران معاشی ٹیم کے ہمراہ آئی ایم ایف، ورلڈ بینک کی سالانہ میٹنگز میں شرکت کی۔
وزیر خزانہ محمد اورنگزیب جی 20 ممالک کے وزرائے خزانہ اور مرکزی بینکوں کے گورنرز کے اجلاس میں شریک ہوئے۔
وزیر خزانہ نے آئی ایم ایف اور ورلڈ بینک کی پاکستان کیلئے مالیاتی امداد کو سراہا، اجلاس میں وزیر خزانہ نے ٹیکسیشن، توانائی، نجکاری کے حوالے سے بات کی اس سے قبل
وفاقی وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے انٹرنیشنل فنانس کارپوریشن کی علاقائی نائب صدر سے ملاقات کی۔
جس میں ٹیکسیشن، توانائی اور نجکاری کے شعبوں میں جاری اصلاحات کے بارے میں آگاہ کیا، وزیر خزانہ نے حکومت پاکستان کی جانب سے ترسیلات زر کے فروغ کیلئے اقدامات پر بھی روشنی ڈالی
وزیر خزانہ نے سعودی ہم منصب سے بھی ملاقات کی جس میں دوطرفہ تعلقات معاشی اقتصادی صورتحال سمیت باہمی دلچسپی کے امور زیر غور آئے