وزیر خزانہ نے روپے کی قدر میں کمی کا امکان مسترد کر دیا

0

واشنگٹن(ذیشان شمسی سے)وزیر خزانہ نے کہا ہے کہ آئی ایم ایف مذاکرات کے دوران روپے کی قدر میں کمی کا امکان نہیں، پاکستان کیلئے صرف مشکلات کا باعث عالمی مارکیٹ میں پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ ہو سکتا ہے۔
وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے واشنگٹن میں بلوم برگ کو دیئے انٹرویو میں روپے کی قدر میں کمی کا امکان مسترد کرتے ہوئے کہا کہ حکومت مہنگائی میں کمی اور شرح نمو میں اضافے کے لیے کوشاں ہے۔
وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا آئی ایم ایف مذاکرات کے دوران روپے کی قدر میں کمی کا امکان نہیں، پاکستانی روپیہ کی قدر میں سالانہ 6 سے 8 فیصد کمی ہوتی ہے، اس کے علاوہ روپے کی قدر میں کمی کی کوئی اور وجوہات نہیں ہیں، پاکستان کے زرمبادلہ کے ذخائر مضبوط ہیں، روپے کا ریٹ بھی مستحکم ہے، ترسیلات زر اور برآمدات میں بھی اضافہ ہو رہا ہے،
محمد اورنگزب کا کہنا تھا حکومت صنعتی ترقی زراعت کی بحالی اور آئی ٹی کو فروغ دے کر آئند سالوں میں شرح نمو کو 4 فیصد سے اوپر لیجائے گی، آئی ایم ایف سے ایکسٹنڈڈ فنڈ فیسیلیٹی حاصل کرنے کی کوشش کریں گے، موسمیاتی تبدیلیوں کیخلاف اقدامات کیے فنڈنگ لیں گے، آئی ایم ایف کے ساتھ نئے پروگرام کیلئے تکنیکی اور پالیسی لیول مذاکرات مئی میں ہوں گے، نیا پروگرام جون میں حتمی کر لیا جائے گا، تاہم پروگرام کی مالیت کے حوالے سے فی الحال کچھ نہیں کہہ سکتا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے