قومی اور صوبائی اسمبلی کی21نشستوں کیلئے پولنگ
قومی اسمبلی اور صوبائی اسمبلیوں کی اکیس خالی نشستوں پر ضمنی انتخابات کے لئے پولنگ شروع ہے جو کسی وقفہ کے بغیرشام پانچ بجے تک جاری رہے گی۔
الیکشن کمیشن کے مطابق قومی اسمبلی کی پانچ پنجاب اسمبلی کی بارہ اور خیبرپختونخوا اور بلوچستان اسمبلی کی دو۔ دو نشستوں کے لئے ووٹ ڈالے جارہے ہیں۔
الیکشن کمیشن نے ضمنی انتخابات کے دوران عوامی شکایات کے اندراج اور ان کے ازالے کیلئے اسلام آباد میں الیکشن کمیشن سیکرٹریٹ سمیت صوبائی، ڈویژنل اورضلعی سطح پرنگران اور کنٹرول مراکز قائم کئے ہیں۔
