وزیراعظم کی صنعتوں کو گیس اور بجلی کی فراہمی یقینی بنانے کی ہدایت

0

وزیراعظم محمد شہباز شریف سے چیئرمین بزنسمین گروپ محمد زبیر موتیوالا کی سربراہی میں کراچی چیمبر آف کامرس کے وفد نے ملاقات۔ وفد کے ارکان نے وزیراعظم کو پاکستان میں کاروباری برادری کو درپیش مختلف مسائل کے حوالے سے بریفنگ دی۔

وزیراعظم نے کراچی آف کامرس کے وفدسے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ملکی ترقی کاروباری برادری کی ترقی سے منسلک ہے۔انہوں نے کہا کہ ملک میں ایسا ماحول پیدا کرنا ناگزیر ہے جس میں کاروباری برادری کو اپنے کام میں آسانی ہو۔

وزیراعظم نے کہا کہ ملکی شرح نمو میں خاطر خواہ اضافے کے لیے ضروری ہے کہ برآمدات میں اضافہ ہو۔

وزیراعظم کی ملکی صنعتوں کو گیس اور بجلی جیسی بنیادی سہولیات کی فراہمی یقینی بنانے کی ہدایت
سٹاک مارکیٹ کی 72 ہزار پوائنٹس کی حد عبور کرنے پر وفد کی وزیراعظم کو مبارک باد۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے