برآمدات اور ترسیلات زر میں اضافہ ہوا،وزیراعظم

0

وزیراعظم محمد شہبازشریف نے کہا ہے کہ حکومت معاشی چیلنجز پر قابو پانے کےلئے تمام ممکنہ وسائل بروئے کار لا رہی ہے۔ وفاقی کابینہ اجلاس میں گفتگو کرتے ہوئے وزیراعظم نے کہا کہ ملک میں سرمایہ کاری اور نجکاری کے شعبوں میں سنجیدہ اقدامات کےلئے حکومت پرعزم ہے۔
وفاقی کابینہ اجلاس میں گفتگو کرتے ہوئے وزیراعظم محمد شہبازشریف نے کہا کہ ہمیں پاکستان کے مفاد میں نہ صرف سخت فیصلے کرنا ہوں گے بلکہ ان پر پہرہ بھی دینا ہوگا۔ انہوں نے کہا کہ توانائی کےشعبے میں بجلی چوری کا خاتمہ اور ترسیلی نظام میں بہتری ہماری ترجیحات میں شامل ہے۔
وزیراعظم نے کہا کہ 2019 میں اس وقت کی حکومت نے ٹریک اینڈ ٹریس سسٹم کا معاہدہ کیا جس کے پہلے فیز میں تمباکو،چینی اور سیمنٹ سیکٹرز میں ملک کو اربوں روپے کا نقصان پہنچایا گیا۔
وزیر اعظم محمد شہبازشریف نے کہا کہ ٹریک اینڈ ٹریس سسٹم کی تحقیقات کے حوالے سے کمیٹی تشکیل دے دی گئی ہے جو جلد اپنی رپورٹ پیش کرے گی۔ وزیراعظم نے کہا کہ آئی ٹی سمیت کھیلوں کے سامان کی برآمدات اور ترسیلات زر میں اضافہ ہوا ہے۔حکومت کی اجتماعی کوششوں کےباعث اقتصادی اعشاریے بہتری کی جانب گامزن ہیں۔۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے