نائب وزیراعظم اسحاق ڈار او آئی سی اجلاس میں شرکت کیلئے گیمبیا پہنچ گئے
نائب وزیر اعظم اور وزیر خارجہ اسحاق ڈار 15ویں اسلامی تعاون تنظیم اجلاس میں شرکت کیلیے گیمبیا پہنچ گئے۔وزیر خارجہ اسحاق ڈار کا استقبال گیمبیا کے وزیر توانائی نانی جوارا نے کیا۔
وزیر خارجہ او آئی سی وزرا خارجہ کونسل اجلاس میں بھی شرکت کریں گے۔ نائب وزیر اعظم اجلاس میں شرکت کرنے والے وزرائے خارجہ اور عالمی رہنماؤں سے بھی ملاقاتیں کریں گے۔
