آئی ایم ایف ٹیم پاکستان پہنچ گئی،جلد مذاکرات ہونگے،وزیر خزانہ
وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا ہے کہ آئی ایم ایف ٹیم پاکستان پہنچ گئی ہےمذاکرات کاآغازجلدہوگا۔ہمیں ادارہ جاتی اصلاحات کی ضرورت ہے۔
وزیر خزانہ نے کہا کہ ہم نے پالیسیاں بنانا ہوتی ہیں کام نجی شعبے نے کرنا ہے۔روپیہ مستحکم ہو رہاہے اور افراط زر میں کمی آ رہی ہے۔
انہوں نے کہا کہ حکومتی پالیسیوں کے باعث غیرملکی سرمایہ کاروں کے اعتماد میں اضافہ ہورہاہے۔
