سٹاک مارکیٹ تاریخ کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئی
پاکستان اسٹاک ایکسچینج تاریخ کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئی، پاکستان اسٹاک ایکسچینج نے 75 ہزار کی ریکارڈ سطح عبور کرلی۔
کاروباری ہفتے کے تیسرے روز پاکستان اسٹاک ایکسچیج میں ہنڈریڈ انڈیکس 75 ہزار پوائنٹس کی حد سے عبور کرگیا۔
پاکستان انڈیکس میں 565 پوائنٹس کا اضافہ دیکھنے میں آیا جس کے ساتھ 100 انڈیکس 75 ہزار 96 پوائنٹس کی سطح پر ٹریڈ کررہا ہے۔
