اقوام متحدہ نے اسرائیل کو بلیک لسٹ کر دیا

0

اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل انتونیو گوتریس نےاسرائیل کو بلیک لسٹ میں شامل کردیا ۔ اقوام متحدہ کی جانب سے یہ فیصلہ غزہ میں بچوں کے قتل عام اور انہیں نقصان پہنچانے پر کیاگیا۔
اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل نے امریکہ میں اسرائیل کے دفاعی اتاشی کو تنازعات والے علاقوں میں بچوں کو نقصان پہنچانے والے ممالک اور تنظیموں کی بلیک لسٹ میں شامل کرنے کے فیصلے سے آگاہ کیا ۔
غزہ میں جاری اسرائیلی جارحیت کے نتیجے میں اب تک 15 ہزار500 بچے اور 10 ہزار 300 خواتین شہید ہوچکی ہیں۔83 ہزارسے زائد زخمیوں میں بھی زیادہ تعداد میں بچے اور خواتین شامل ہیں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے