پی ٹی آئی کا عمران خان کو جیل میں سہولیات کیلئے خط
پاکستان تحریک انصاف نے بانی پی ٹی آئی عمران خان کو جیل میں سہولتوں کی فراہمی کیلئے صدر اور وزیراعظم کو خط دیا۔
اظہر صدیق ایڈووکیٹ کی جانب سے لکھے گئے خط میں کہا گیا ہے کہ بانی پی ٹی آئی کو جیل میں قانون کے مطابق سہولیات فراہم نہیں کی جا رہیں۔
خط میں مزید کہا گیا ہے کہ بانی پی ٹی آئی عمران خان کو لوگوں سے ملنے نہیں دیا جارہا، عمران خان کو جیل میں بنیادی سہولیات فراہم کی جائیں۔
