وزیراعظم شہبازشریف،صدر زرداری کی ٹرمپ پر حملے کی مذمت

0

وزیراعظم محمدشہبازشریف اورصدرمملکت آصف علی زرداری نےسابق امریکی صدرڈونلڈٹرمپ پرریلی کے دوران حملے کی شدیدمذمت کی ہے۔اپنے پیغام میں صدرمملکت نے کہا کہ سابق امریکی صدر پر حملے کا سن کر گہرا صدمہ پہنچا، سیاست میں تشدد کی کوئی جگہ نہیں ، صدر آصف علی زرداری نے ڈونلڈ ٹرمپ کی جلد صحت یابی کیلئے نیک خواہشات کا اظہارکیا۔انہوں نے حملے میں اِنسانی جان کے ضیاع پر بھی افسوس کا اظہارکیا۔وزیراعظم محمدشہبازشریف نے اپنے ایک بیان میں ڈونلڈٹرمپ پرحملے کی مذمت کرتے ہوئے کہا کہ سیاسی عمل میں ہرقسم کاتشددقابل مذمت ہے۔انہوں نے حملے میں دیگرزخمی ہونے والے افرادکی صحت یابی کیلئے نیک خواہشات کا اظہار بھی کیا۔محمد شہبازشریف نے کہا کہ مشکل وقت میں ہماری ہمدردیاں ڈونلڈٹرمپ کے خاندان کیساتھ ہیں۔۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے