ٹرمپ محفوظ ہیں جان کر خوشی ہوئی، واقعے کیخلاف قوم کو متحد ہونا چاہیے: صدر بائیڈن

واشنگٹن ( مانیٹرنگ ڈیسک ) انتخابی ریلی کے دوران سابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ پر ہونے والے قاتلانہ حملے پر صدر جوبائیڈن کا ردعمل سامنے آ گیا ہے۔
قوم سے خطاب کرتے ہوئے امریکا کے صدر جوبائیڈن نے کہا ہے کہ ڈونلڈ ٹرمپ حملے میں محفوظ رہے یہ جان کر خوشی ہوئی، سیکریٹ سروس نے فوری کارروائی کر کے ڈونلڈ ٹرمپ کو محفوظ مقام پر منتقل کیا، قانون نافذ کرنے والے اداروں کی فوری کارروائی پر ان کا شکر گزار ہوں۔
جوبائیڈن نے مزید کہا ہے کہ جلد ڈونلڈ ٹرمپ سے بات کروں گا، فائرنگ کے واقعے کیخلاف ہمیں متحد ہونا چاہیے، اس طرح کے پرتشدد واقعات کی امریکا میں کوئی گنجائش نہیں، ہر شخص کو اس واقعے کی مذمت کرنی چاہیے، ایسے واقعے کی مذمت کیلئے بطور قوم متحد ہونا چاہیے۔