کمیلا ہیرس کی صدارتی امیدوار بننے کی راہ ہموار
نیویارک(ذیشان شمسی)امریکی نائب صدر کمیلا ہیرس نے ڈیموکریٹ پارٹی کا صدارتی امیدوار بننے کیلئے درکار پارٹی رہنماؤں کی مطلوبہ تعداد کی حمایت حاصل کرلی ہے۔کمیلا ہیرس نے ڈیموکریٹک نیشنل کنونشن کے 4 ہزار سے زائد ڈیلی گیٹس میں سے 3 ہزار 923 ڈیلی گیٹس کی حمایت حاصل کرلی ہے جس سے ان کی ڈیمو کریٹ پارٹی کی صدارتی امیدواربننے کی راہ ہموار ہو گئی ہے۔کمیلا ہیرس کو باضابطہ ڈیموکریٹ پارٹی کا صدارتی امیدوار اگلے ہفتے نامزد کیا جائےگا۔ رواں سال نومبرمیں ہونے والے صدارتی انتخاب میں کمیلا ہیرس کا مقابلہ ری پبلکن صدارتی امیدوار ڈونلڈ ٹرمپ سے ہوگا۔ ٹرمپ نے اپنے نائب کے طورپر جے ڈی وینس کو چُنا ہے تاہم کمیلا ہیرس نے تاحال اپنے نائب کا اعلان نہیں کیا۔
