ملک بھر میں 77واں یوم آزادی ملی جوش و جذبے سے منایا جا رہا ہے

0

اسلام آباد (پاکستانی نیوز)ملک بھر میں آج 77واں یوم آزادی ملی جوش و جذبے سے منایا جا رہا ہے، دنیا نیوز کی جانب سے بھی قوم کو جشن آزادی مبارک ہو۔ 

دن کا آغاز وفاقی دارالحکومت میں 31 اور صوبائی دارالحکومتوں میں اکیس اکیس توپوں کی سلامی سے ہوا، اس موقع پر پاکستان کی سلامتی، ترقی اور خوشحالی کے لیے دعائیں کی گئیں۔

نماز فجر کے بعد مساجد میں ملک کے امن’ سلامتی اور خوشحالی کے لئے خصوصی دعائیں مانگی گئیں، تحریک آزادی پاکستان کے شہداء کے لئے خصوصی طور پر قرآن خوانی کا اہتمام کیا گیا جن کے طفیل یہ حسین خطہ ارض بہ فضلِ خدا وندِ متعال ہمیں نصیب ہوا ۔

اس موقع پر شہدائے تحریک پاکستان کو خراج عقیدت اور غازیوں کو خراج تحسین پیش کیا گیا اس کے علاوہ وطن عزیز کی سا لمیت کیلئے قیمتی جانوں کا نذرا نہ پیش کرنے والوں سے بھی اظہار یکجہتی کی گئی۔

جشن آزادی پر مزار قائد اور مزار اقبال لاہور میں گارڈز کی تبدیلی کی پروقار تقاریب منعقد کی گئیں۔

اس سلسلے میں مرکزی تقریب وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں ہوئی جبکہ صوبائی دارالحکومتوں میں جشن آزادی کی تقریبات کا اہتمام کیا جا رہا ہے

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے