پاکستان لازوال قربانیوں کا ثمر ہے بین الاقوامی سطح پر پاکستان کے مفادات کے تحفظ کو ہر صورت یقینی بنائیں گے ، قونصل جنرل عامر احمد 

0

نیویارک (ذیشان شمسی ) یوم آزادی کے موقع پر تقریب سے خطاب کرتے ہوئے نیویارک میں پاکستان کے قونصل جنرل جناب عامر احمد اتوزئی  کا کہناتھا  کہ آج ہزاروں میل دور اپنے وطن سے دور کھڑے ہیں، لیکن ہمارے دل پاکستان کے ساتھ دھڑکتے ہیں  انہوں نے کہا کہ بیرون ملک پاکستان کے نمائندوں کی حیثیت سے ہماری ذمہ داریاں بہت بڑی ہیں  "ہمیں بین الاقوامی سطح پر پاکستان کے مفادات کے تحفظ اور فروغ کے لیے لگن اور عزم کے ساتھ کام جاری رکھنا چاہیے۔ چاہے یہ سفارتی روابط ہوں، کمیونٹی آؤٹ ریچ ہو، یا قونصلر خدمات کی فراہمی ہو، ہمارے اقدامات پاکستان کی روح اور طاقت کو ظاہر کرتے ہیں۔”

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے