ہم امریکی اقدار کیلئے لڑیں گے اور کامیاب ہوں گے : کملا ہیرس

شکاگو ( ویب ڈیسک )امریکا کی نائب صدر کملا ہیرس نے ووٹرز پر زور دیتے ہوئے کہا ہے کہ وہ امریکی اقدار اور کامیابی کے لیے لڑیں۔
شکاگو میں ڈیموکریٹک نیشنل کنونشن کے افتتاح کے موقع پر امریکا کی نائب صدر کملا ہیرس نے اپنی شرکت سے حاضرین کو حیران کر دیا۔ کنونشن میں ڈیموکریٹک پارٹی سرکاری طور پر انھیں نومبر میں مقررہ صدارتی انتخابات کے لیے پارٹی امیدوار نامزد کرے گی۔
اس موقع پر اپنے مختصر خطاب میں کملا نے کہا کہ ہم صدر جو بائیڈن کے ہمیشہ کے لیے ممنون ہیں … جو ، آپ کی تاریخی قیادت کے لیے شکریہ۔