صدر آصف زرداری کی مولانا فضل الرحمان سے ملاقات، سیاسی صورتحال پر گفتگو

اسلام آباد ( پاکستانی نیوز) صدر پاکستان آصف علی زرداری کی سربراہ جے یو آئی مولانا فضل الرحمان کی رہائشگاہ پر آمد ہوئی۔
صدر آصف علی زرداری نے مولانا فضل الرحمان سے ملاقات کی، وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی بھی ساتھ تھے، صدر مملکت نے مولانا فضل الرحمان کو بندوق کا تحفہ پیش کیا۔
ملاقات میں ملکی سیاسی صورتحال پر گفتگو کی، ملاقات میں مولانا عبدالغفور حیدری ، مولانا اسعد محمود ، اسلم غوری ،انجینئر ضیاء الرحمان موجود تھے۔