پاک امریکہ تعلقات،، قابلِ قدر خدمات کے اعتراف میں کانگریس کے رکن ال گرین کو ستارہ خدمت ایوارڈ سے نوازا گیا ہے 

0

واشنگٹن (پاکستانی نیوز ) مریکہ میں پاکستانی سفیر رضوان سعید شیخ نے حکومت پاکستان کی جانب سے رکن کانگریس الیگزینڈر این گرین کو ستارہ خد مت کے اعزاز سے نوازا ہے ۔ یہ اعزاز ان کو پاک امریکہ تعلقات کو مضبوط بنانے ، پاکستان کے مثبت امیج کو فروغ دینے اور اسلامو فوبیا کے حوالے سے ان کی خدمات کے اعتراف میں عطا کیا گیا ہے ۔ پاکستانی سفارت خانہ واشنگٹن ڈی سی میں منعقدہ اس خصوصی تقریب میں کانگریس مین رینڈی ویبر، رکن کانگریس ہنری سیلر، سابق رکن کانگریس نک لیمپسن، ٹیکساس اسٹیٹ کے نمائندے سلیمان لالانی، سفارتکاروں اور ٹیکساس اور ڈی ایم سی سے تعلق رکھنے والے پاکستانی امریکن کمیونٹی کے سرکردہ افراد شریک تھے۔ سفیر پاکستان رضوان سعید شیخ کا کہنا تھا کہ آج ایک غیر معمولی شخصیت کی خدمات کے اعتراف میں جمع ہوئے ہیں جس کی بدولت پاکستان اور امریکہ کے تعلقات نمایاں طور پر مستحکم ہوئے ہیں۔ انہوں نے رکن کانگریس کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ مختلف فورمز پر پاکستان کے مثبت امیج کو فروغ دینے کے لیے آپ کی انتھک کوششوں نے یقیناً ہمارے دونوں ممالک کے درمیان سفارتی اور اقتصادی تعلقات کو گہرا کرنے میں اہم کردار ادا کیا ہے

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے