ایران کا اسرائیل پر بیلسٹک، ڈرونز اور کروز میزائلوں سے حملہ

تل ایبت ( ویب ڈیسک )ایران نے اسرائیل پر 400 سے زائد میزائل داغ دیئے، حملے کے بعد اسرائیل میں سائرن بج اٹھے۔
عرب میڈیا کے مطابق اسرائیلی فوج نے دعویٰ کیا ہے کہ ایران سے اسرائیل کی جانب کم از کم 400 میزائل فائر کئے گئے ہیں، میزائلوں کا ہدف دارالحکومت تل ابیب ہے۔
اسرائیلی فوج نے بتایاکہ ایران نے بیلسٹک میزائل داغے ہیں جس کے بعد مختلف علاقوں میں سائرن بجنے لگے، ایران کی جانب سے میزائل حملےکے سنگین نتائج ہوں گے، اسرائیلی فوج نے تمام شہریوں کو محفوظ مقام پر جانے کا کہہ دیا ہے۔