پی ٹی آئی احتجاج،وزیر داخلہ کا فضائی جائزہ

0

وزیر داخلہ محسن نقوی نے کہا ہے کہ قیام امن اور شہریوں کے جان و مال کے تحفظ کے لیے ہر ممکن اقدامات کیے جائیں گے۔

جمعہ کو ایک بیان میں انہوں نے سکیورٹی کی صورتحال کا فضائی جائزہ لینے کے بعد سکیورٹی انتظامات پر اطمینان کا اظہار کیا۔ انہوں نے کہا کہ کسی کو وفاقی دارالحکومت میں امن و امان خراب کرنے کی اجازت نہیں دی جائے گی۔

وفاقی وزیر نے کہا کہ اسلام آباد انتظامیہ اور پولیس کسی بھی ممکنہ صورتحال سے نمٹنے کے لیے پوری طرح تیار ہے۔ انہوں نے شرپسندوں سے سختی سے نمٹنے کی ہدایت کی۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے