سپن وام، سیکورٹی فورسز کی کارروائی،6 خوارج ہلاک

0

گزشتہ رات شمالی وزیرستان کے علاقے سپن وا م میں سیکورٹی فورسز نے کارروائی کے دوران 6 خوارجی دہشت گردوں کو ہلاک کردیا۔

آئی ایس پی آر کے مطابق خوارجی دہشت گردوں سے فائرنگ کے شدیدتبادلے میں لیفٹیننٹ کرنل محمدعلی شوکت اورپانچ جوان شہیدہوگئے۔

شہیدہونے والے سیکورٹی اہلکاروں میں لانس نائیک محمداللہ،لانس نائیک اخترزمان،لانس نائیک شاہداللہ،،لانس نائیک یوسف علی اورسپاہی جمیل احمدشامل ہیں۔علاقے میں ممکنہ طورپرموجود خوارجی دہشت گردوں کے خاتمے کیلئے سیکورٹی فورسز کی کارروائیاں جاری ہیں۔سیکورٹی فورسز کی یہ قربانیاں ملک سے دہشت گردی کے مکمل خاتمے کے عزم کوتقویت دیتی ہیں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے