پی ٹی آئی احتجاج،اغوا اور تشدد کا نشانہ بننے والا پولیس اہلکار شہید
تحریک انصاف کے پر تشدد احتجاج کےدوران پولیس اہلکار عبدالحمید شاہ اغوا کے بعد شدید تشدد کا نشانہ بنایا گیا۔عبدالحمید شاہ ہسپتال میں زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے شہید ہوگئے۔شہید کانسٹیبل26 نمبر چونگی پر امن وامان کی ڈیوٹی پر تعینات تھے۔ شہید عبدالحمید شاہ پولیس کے شعبہ تحقیقات میں تعینات تھے۔ شہید کا تعلق ایبٹ آبادسے تھا۔
