سری لنکا میں سالوں سےقید56 پاکستانی وطن پہنچ گئے

0

وزیر داخلہ محسن نقوی اور وزیرمواصلات عبدالعلیم خان کی کوششوں سے سری لنکا میں کئی سال سے قید 56 پاکستانی وطن واپس پہنچ گئے۔
برسوں بعدوطن واپس آنے پر قیدیوں کی آنکھوں میں خوشی کے آنسو آگئے۔ اس موقع پرمحسن نقوی نے کہاکہ قیدیوں کی وطن واپسی کیلئے تعاون پر سری لنکن حکومت اور ہائی کمشنر کے کردار کو سراہتے ہیں۔ انہوں نے قیدیوں کی واپسی کے اخراجات برداشت کرنے پر وفاقی وزیر عبدالعلیم خان کا بھی شکریہ ادا کیا ۔
قیدیوں کاکہنا تھا کہ محسن نقوی اور عبدالعلیم خان کی بدولت آج وطن واپس پہنچے ہیں۔
۔۔۔ساٹس۔۔۔
سری لنکا سے چارٹرڈ طیارے کے ذریعے 5 خواتین اور51 مرد قیدیوں کو وطن واپس لایا گیا۔ وزیر داخلہ محسن نقوی نے پاکستانی قیدیوں کی وطن واپسی یقینی بنانے کیلئے ذاتی دلچسپی لی اور سری لنکن ہائی کمشنر کے ساتھ اس معاملے کو اٹھایا جبکہ وفاقی وزیر عبدالعلیم خان نے پاکستانی قیدیوں کی وطن واپسی کے تمام اخراجات برداشت کئے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے