دکی،مسلح افراد کے حملے میں20 کان کن شہید،7زخمی
بلوچستان کے علاقے دکی میں کوئلے کی کان پر مسلح افراد کے حملے میں کم از کم 20 افراد جاں بحق اور 7 زخمی ہو گئے۔
غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق دکی تھانے کے ایس ایچ او نے بتایا کہ مسلح افراد کے گروہ نےرات گئے دکی کے علاقے میں کان پر بھاری ہتھیاروں سے حملہ کیا۔
ضلعی ہسپتال میں 20 لاشیں اور 6 زخمی افراد کو منتقل کیا گیا ہے۔
