وفاقی آئینی عدالت کا قیام قائداعظم کا خواب تھا،بلاول بھٹو
چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ قائداعظم نے سب سے پہلے وفاقی آئینی عدالت کی تجویز پیش کی اور وفاقی آئینی عدالت کا قیام قائداعظم کا خواب تھا۔
سوشل میڈیا ایکس پر اپنے پیغام میں انہوں نے کہا کہ قائداعظم نے شہریوں کے بنیادی حقوق کے نفاذ کے لیے وفاقی آئینی عدالت، ہائیکورٹس کے فیصلوں کے خلاف اپیل کے لیے سپریم کورٹ اور ایک فوجداری اپیل کی عدالت کی تجاویز دیں۔
