چینی وزیراعظم لی چیانگ کی عسکری قیادت سے اہم ملاقات دوطرفہ تعلقات ،علاقائی سلامتی سے متعلق امور پر تفصیلی بات چیت

0

راولپنڈی( پاکستانی نیوز)آئی ایس پی آر کے مطابق ایس سی او اجلاس میں شرکت کےلئے آئے ہوئے چین کے وزیراعظم لی چیانگ نے پاکستان کی عسکری قیادت سے اہم ملاقات کی ہے آئی ایس پی آر کے مطابق چینی وزیراعظم نے سروسز چیفس اور چیئرمین جوائنٹ چیف چیفس آف سٹاف کمیٹی سے ملاقات کی جس میں پاک چین دوطرفہ تعلقات پر تفصیلی تبادلہ خیال کیاگیا اور دونوں ممالک کے مابین مضبوط اور دیرینہ تعلقات کو مزید وسعت دینے کے عزم کا اظہار کیاگیا ملاقات میں دفاع سلامتی علاقائی سیکورٹی کے حوالے سے امور پر تفصیلی بات چیت کی گی اس موقع پر چینی وزیراعظم نے دہشتگردی کے خلاف جنگ میں افواج پاکستان کے کردار کوسراہاانہوں نے دہشتگردی کے خلاف جنگ میں پاکستان کی مکمل حمایت اور تعاون کا یقین دلایا،۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے