چین کے وزیراعظم لی چیانگ 4روزہ دورے پر اسلام آباد پہنچ گئے
اسلام آباد(سعد عمر)چین کے وزیراعظم لی چیانگ 4روزہ دورے پرپاکستان پہنچ گئے۔
وزیراعظم شہبازشر یف نے نور خان ائر بیس پر معزز مہمان کا پرتپاک استقبال کیا۔
استقبال کی باضابطہ تقریب وزیراعظم ہاؤس اسلام آباد میں ہوگی۔
معزز مہمان کو 21توپوں کی سلامی دی گئی اورثقافتی لباس میں ملبوس بچوں نے گلدستے پیش کیے۔
۔نائب وزیراعظم محمد اسحاق ڈار ،وفاقی وزراء اور اعلیٰ حکام بھی استقبال کے لیے موجود تھے۔
کسی بھی چینی وزیر اعظم کا 11 برس بعد پاکستان کا پہلا دورہ ہے۔
