مجوزہ آئینی ترامیم ، درخواستیں واپس لینے کی بنیاد پر خارج
سپریم کورٹ نے مجوزہ 26 ویں آئینی ترمیم کے خلاف درخواستیں واپس لینے کی بنیاد پر خارج کر دیں۔۔ چیف جسٹس قاضی فائزعیسیٰ کی سربراہی میں تین رکنی بنچ کے روبرو ایڈووکیٹ عابد زبیری سمیت6 وکلاء کے وکیل حامد خان نے موقف اپنایا کہ ان کے موکلین دونوں آئینی درخواستیں واپس لینا چاہتے ہیں۔ چیف جسٹس نے درخواست گزاروں کے وکیل سے استفسار کیا کہ کیا بے بنیاد درخواستیں دائر کی گئی تھیں جو واپس لی جا رہی ہیں۔۔
