اسرائیل فلسطینیوں کے خلاف اپنے نسل کش جنگ کو مزید بڑھا رہا ہے ،، سفیر منیر اکرم 

0

نیویارک  اقوام متحدہ ( ذیشان شمسی ) پاکستان نے اسرائیل کے اُس فیصلے کی شدید مذمت کی ہے جس میں اسرائیل نے اقوام متحدہ کی امدادی اور بحالی ایجنسی (یو این آر ڈبلیو اے) کو مقبوضہ فلسطینی علاقوں میں کام کرنے سے روک دیا ہے۔ پاکستان کا کہنا ہے کہ یہ ایجنسی "ناقابلِ تلافی ہے اور لاکھوں لوگوں کو زندگی بچانے والی امداد اور مدد فراہم کرتی ہے۔” اقوام متحدہ میں پاکستان کے مستقل مندوب، سفیر منیر اکرم نے اپنے بیان میں کہا، "اس  ادارے کے کردار کو کم کرنے کی کسی بھی کوشش کے سنگین انسانی اور علاقائی نتائج ہوں گے۔” انہوں نے مزید کہا کہ "اسرائیلی پارلیمنٹ کی طرف سے یو این آر ڈبلیو اے(UNWRA) کے حوالے سے منظور کیے گئے بل اس بات کا مزید ثبوت ہیں کہ اسرائیل فلسطینیوں کے خلاف اپنے نسل کش جنگ کو مزید بڑھا رہا ہے، کیونکہ یو این آر ڈبلیو اے اور دیگر اقوام متحدہ کے ادارے فلسطینیوں کے لئے زندگی کا سہارا فراہم کرتے ہیں۔ بیان کے مطابق غزہ کے ” تقریباً 20 لاکھ باشندے ایجنسی کی امداد پر انحصار کرتے ہیں، جن میں سے 10 لاکھ لوگ خوراک اور صحت کی دیکھ بھال کے لئے یو این آر ڈبلیو اے کے پناہ گاہوں پر انحصار کرتے ہیں۔ ایجنسی کئی دہائیوں سے غزہ کے لوگوں کو خوراک، صحت کی سہولیات، تعلیم اور دیگر  مدد فراہم کر رہی ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے