صدارتی انتخابات،ٹرمپ کو برتری حاصل
نیویارک(ذیشان شمسی)امریکا کی متعدد ریاستوں میں صدارتی انتخابات کیلئے ووٹنگ کا عمل مکمل ہونے کے بعد نتائج آنے کا سلسلہ جاری ہے ۔ریپبلکن امیدوار ڈونلڈ ٹرمپ کے جیتنے کے واضح امکانات ہیں ۔۔
تازہ ترین ابتدائی نتائج کے مطابق ڈونلڈ ٹرمپ کے الیکٹورل ووٹوں کی تعداد 246 جبکہ کملا ہیرس کے ووٹوں کی تعداد 210 ہے ۔۔ کسی بھی امیدوار کو جیت کے لیے کم از کم 270 الیکٹورل ووٹ درکار ہوں گے۔۔ ابتدائی نتائج کے مطابق سینیٹ میں بھی ر پبلکن پارٹی کو واضح برتری حاصل ہوگئی ہے ۔۔سینٹ میں رپبلکن پارٹی کے ارکان کی تعداد 51 ہوگئی ہے جبکہ ڈیموکریٹک پارٹی کے ارکان کی تعداد 42 ہے ۔۔ایوان نمائندگان میں بھی رپبلکن کو برتری ہے جہاں اس کے ممبران کی تعداد 184 جبکہ ڈیموکریٹک ارکان کی تعداد 157 ہے۔۔
