پاکستان نے آسٹریلیا کو 9 وکٹوں سے شکست دے دی
ایڈیلیڈ میں کھیلے گئے دوسرے ایک روزہ بین الاقوامی میچ میں پاکستان نے آسٹریلیا کو 9 وکٹوں سے شکست دے دی۔
آسٹریلیا کی پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے 163 رنز پر آؤٹ ہوگئی۔
پاکستان نے مطلوبہ ہدف ایک وکٹ کے نقصان پر 27 ویں اوور میں حاصل کرلیا۔
صائم ایوب نے6 چھکوں اور 5 چوکوں کے ساتھ82 رنز بنائے۔
حارث رؤف نے 5 کھلاڑیوں کو پویلین کی راہ دکھائی۔
