اے این پی کے سابق ترجمان زاہد خان مسلم لیگ میں شامل
عوامی نیشنل پارٹی (اے این پی) کے سابق ترجمان اور سینیٹر زاہد خان نے مسلم لیگ (ن) میں شمولیت اختیار کرلی۔
سابق اے این پی رہنما نے مسلم لیگ (ن) میں شمولیت کا فیصلہ پارٹی کے صدر میاں نواز شریف سے براہ راست رابطوں کے بعد کیا۔
